ماہرین کا خیال تھا کہ اتوار تک آگ دو گنا رقبے پر پھیل جائے گی مگر وہ بہت سست رفتار سے پھیلی ہے۔
کینیڈا کے حکام کا کہنا ہے کہ وہ کینیڈا کے مغربی صوبے البرٹا میں ایک بڑے رقبے پر پھیلی آگ پر قابو پانے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔
البرٹا میں آگ کے شعبے سے تعلق رکھنے والے عہدیدار چاڈ موریسن نے کہا کہ علاقے میں کم درجہ حرارت اور ہلکی بارش نے ’’آگ پر قابو پانے کا بہترین موسم‘‘ پیدا کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ
ہم آگ پر قابو پا سکتے ہیں اور اسے ختم کر سکے ہیں۔
اگرچہ آگ کے شعلے تیل صاف کرنے کی تنصیبات تک نہیں پہنچے مگر انہیں آگ کے باعث بند کر دیا گیا ہے جس سے عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔
ابھی یہ واضح نہیں کہ ان تنصیبات کو کب دوبارہ کھولا جائے گا۔ تیل صاف کرنے والے بہت سے کارکنوں کو ان کے اہل خانہ سمیت وہاں سے محفوظ مقامات کی طرف منتقل کر دیا گیا ہے۔
خیال ہے کہ تیل کی پیداوار دو تین ہفتوں تک بند رہے گی۔